وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی منتقلی کیلئے افغان حکومت کی طرف سے 10 ارب روپے مانگنے کے بیان کو طالبان حکومت نے مسترد کردیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللّٰہ فطرت نے سوشل میڈیا پر آڈیو پیغام میں کہا پاکستانی وزیر دفاع کا افغان حکومت کی طرف سے رقم مانگنے والا دعویٰ افسوسناک ہے۔
حمداللّٰہ فطرت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کس مقصد کیلئے ایسے دعوے کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وزیرِ دفاع کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق خواجہ آصف نے جیو نیوز پر دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی افغانستان کے دیگر علاقوں میں منتقلی کے لیے 10 ارب روپے مانگے۔
امریکی میڈیا نے مزید کہا طالبان حکومت کے ترجمان ماضی میں اس طرح کے منصوبے کا ذکر کر چکے ہیں۔