بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)غلہ منڈی میں 3چوروں کی جانب سے گندم کی بوریاں چوری کرنے کی کوشش، آڑھتیوں نے دو چوروں کوقابوکرلیا، ایک فرار ہو گیا، کمر ے میں بند کرکے شدید تشدد، مونچھیں،بھنویں اور سرکے بال مونڈ دئیے۔ غلہ منڈی میں نذیر نامی شخص نے اپنے دیگر دوساتھیوں سمیت غلہ منڈی کے آڑھتی کی 5بوریاں گندم چوری کرکے رکشے میں لیجانے کی کوشش کی جس پر آڑھتیوں نے چوروں کو قابوکرلیا تاہم چوروں کاایک ساتھی بھا گ گیا۔ جبکہ نذیر اوراس کے دوسر ے ساتھی کوآڑھتیوں نے کمر ے میں بند کرکے شدید تشدد کانشانہ بنایا۔ ان کی مونچھیں، بھنویں اور سرکے بال کاٹ دئیے۔ چور ہاتھ جوڑ کرآڑھتیوں سے معافی مانگتے رہے اوربتاتے رہے کہ وہ بچوں کی بھوک دیکھ کر مجبورہوکر گندم چوری کررہے تھے تاہم آڑھتیوں کی جانب سے ان کی ایک نہ سنی گئی۔ جب آڑھتیوں کومحسوس ہواکہ ان کی طرف سے کچھ زیادہ ہی زیادتی ہو گئی ہےس نے انہوں نے فوری طورپر چوروں سے صلح صفائی کرلی۔ اس حوالے سے ڈی پی او کے ترجمان نےبتایاکہ آڑھتیوں کے صدر اور چورنذیر نے پولیس کے سامنے بیان دے دیاہے کہ وہ دونوں ایک دوسرئے کے خلاف کارروائی نہیں کراناچاہتے جس کی وجہ سے کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔