بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بی وی ایچ نیوروسرجری وارڈ‘ڈاکٹرذوالقرنین کے خلاف انکوائری‘فریقین کو 26 جولائی کوطلب کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق جلال پورپیروالہ کے رہائشی مہدی حسن سومرونے ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹرشاہدفرازکودی گئی درخواست میں ڈاکٹر ذوالقرنین کے خلاف بیٹے کے علاج میں غفلت کا الزام عائد کیا ہے،ایم ایس بی وی ایچ ڈاکٹرشاہدفراز نے ڈاکٹر فیاض انورکو انکوائری آفیسر مقررکرتے ہوئے فریقین کو 26 جولائی کو طلب کرلیا۔