بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پراپنے اپنے ڈومیسائل والے اضلاع میں تعینات ایس ایچ اوز کو انکے مقامی ضلع سے دیگر اضلاع میں تبادلہ جات کردیے۔ تبدیل ہونے والے انسپکٹرز میں رحیم یار خان ضلع کے اظہر اقبال، سیف اللہ کورائی کو بہاولپور جبکہ حسن محمودبہاولنگر، بہاولنگر ضلع کے انسپکٹر ارشد زمان،محمد ارشاد،قمرالزمان،عبدالرازاق شاکرکو بہاولپور جبکہ بہاولپور کے ارشاد حیدر بخاری کو بہاولنگر اور نور نواز کو رحیم یار خان فوری رپوٹ کرنے کا حکم دے دیا۔