خیبر پختونخوا میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کابینہ ارکان کو مراسلہ جاری کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے کابینہ ارکان کو 18 نکاتی مراسلہ جاری کردیا، جس کا تحریری جواب 30 جنوری تک جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ کابینہ ارکان کے تحریری جوابات کا انڈیکس تیار کرکے بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کو بھیجا جائے گا، محکموں کو کرپشن سے پاک کرنے کےلیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی کمیٹی کا کہنا ہے کہ تعیناتیاں بغیر سیاسی اثر و رسوخ کے عوام کے مفاد میں ہونی چاہیئں، محکموں میں کرپشن کی نشاندہی کےلیے انٹرنل آڈٹ کیا جائے، محکموں کو آئی ٹی بورڈ کی مدد سے ڈیجیٹائز کیا جائے۔