• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 9 جنوری تک موجودہ سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں 9 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 27 فیصد ہے۔

جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں درجۂ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا، جناح ٹرمینل پر جنوری کا اوسط درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل پر رات کا کم سے کم درجۂ حرارت 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ گلستان جوہر میں 7.5، شارعِ فیصل پر 11.5، ماڑی پور میں 10 اور بن قاسم میں درجۂ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

قومی خبریں سے مزید