• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،سیوریج کے کھڑے پانی میں کونسلرز کا اجلاس ،واسا کیخلاف نعرے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ )گوجرانوالہ کی یونین کونسل 11کے لیگی چیئرمین رانا طارق نے واسا حکام کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کونسلرز کا اجلاس علاقہ میں کھڑے سیوریج کے گندے پانی میں طلب کیا ۔میز اور کرسیاں لگا کر اجلاس کی ساری کارروائی گندے پانی میں ہی کی ۔ اس موقع پر بلدیاتی نمائندوں نے واسا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے واسا کاعلامتی جنازہ بھی نکالا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رانا طارق  نے کہا کہ عرصہ دراز سے علاقہ میں گندا پانی کھڑا ہے جس کے باعث مختلف بیماریاں پھوٹ رہی ہیں ۔ متعدد بار واسا حکام کو درخواستیں دینے کے باوجود نکاسی آب کا کوئی انتظام نہیں ہوا ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ایم ڈی واسا   کو معطل کیا جائے ۔ رانا طارق نے دھمکی دی کہ اگر ایک ماہ کے اندر ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو کمشنر آفس کے سامنے خود کو آگ لگا لوں گا جس کے ذمہ دار ایم ڈی واسا ہوں گے ۔
تازہ ترین