گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پیپلز کالونی کی سب سے بڑی پارک الفتح پارک میں تعمیرات کاکام تیزی سے جاری جبکہ مین واپڈا سڑک کا تعمیراتی کام سست روی کا شکار جگہ جگہ کھڈے کھودے جانے کی وجہ سے علاقہ مکینوں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بارش کا پانی کھڈوں میں کھڑا ہونے سے مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں جسکی وجہ سے علاقہ تالاب اور جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے۔