• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: آئینی بینچ نے پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کر دیا


سابق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے پرویز الہٰی کو نوٹس حمزہ شہباز نظ ثانی کیس میں جاری کیا۔

جسٹس امین الدین خان نے سوال کیا کہ کیا یہ کیس غیر مؤثر تو نہیں ہو گیا؟

حمزہ شہباز کے وکیل حارث عظمت نے کہا کہ کیس غیر مؤثر نہیں ہوا، آئینی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز بھی کیے تھے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پرویز الہٰی کی طرف سے کون پیش ہو گا؟ وہ بھی کیس میں فریق ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیا تھا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فیصلہ نظر ثانی کے لیے چیلنج کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید