• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش نے بھارت میں اپنے ججوں و عدالتی افسران کیلئے تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس—فائل فوٹو
بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس—فائل فوٹو

بنگلا دیش نے بھارت میں اپنےججوں اور عدالتی افسران کے لیے ہونے والا تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی سیشن فروری میں شیڈول تھا جس میں 50 بنگلا دیشی ججوں اور عدالتی افسران نے شرکت کرنی تھی۔

اس تربیتی پروگرام کے اخراجات بھارت نے ادا کرنے تھے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر تربیتی سیشن میں شرکت منسوخ کی ہے۔

بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان یہ معاہدہ شیخ حسینہ کے دورِ حکومت میں طے پایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید