مردان ( نمائندہ جنگ) مردان تعلیمی بورڈ نے انٹر کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ہے مجموعہ نتیجہ 76.12فیصد رہا ،کرنل شیر کیڈٹ کالج چھا گیا تینوں پہلی پوزیشنیں اپنے نام کرلی جمعہ کی شام بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسکینڈری ایجوکیشن مردان نے ایف اے ،ایف ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج کی تقریب بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹرعمران حامد شیخ مہمان خصوصی تھے بورڈ کے سیکرٹری پروفیسر طارق جان، تقریب میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر فیاض علی شاہ اور محمد زاہد نے بھی خطاب کیا ۔ بورڈ کے چیئرمین مشتاق احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پارٹ ٹو میں کل 31551طلباء وطالبات نے امتحان دیاتھا جن میں 24018پاس ہوئے اورمجموعی نتیجہ 76.12فیصد رہا اس طرح پارٹ ون میں 32924 طلباء طالبات پیش ہوئے جن میں 20429کامیا ب قرارپائے اور مجموعی نتیجہ 62.05فیصدرہا کرنل شیر کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد عاطف رول نمبر54342نے 1000 نمبر حاصل کرکے پہلی اسی کالج کے شہریار خالد رحیم نے رول نمبر47419نے 980مارکس لے کردوسری جبکہ تیسری بورڈ کرنل شیر کیڈٹ کالج کے حمز ا محمودرول نمبر54341اور پیراڈائز کالج شیوا ضلع صوابی کے جواداحمد رول نمبر47391نے 978،978برابر مارکس لے کر حاصل کی آرٹس گروپ میں شوکت میموریل پبلک ہائرسکینڈری سکول کالوخان صوابی کے ذیشان احمد رول نمبر73990اورگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہوتی مردان کی لبنیٰ حسین رول نمبر 60330نے بالترتیب 882نمبرات لے کر پہلی پوزیشن ،جبکہ ام الخیر گرلز انٹرکالج مینی ضلع صوابی کی خنسہ رول نمبر 64953نے881مارکس لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی آرٹس گروپ کی تیسری پوزیشن دو ہونہار طلباء کی قسمت میں آئی جن میں ام الخیر گرلز انٹرکالج مینی ضلع صوابی کے مفیز رول نمبر 64957اورگورنمنٹ ڈگری کالج نوشہرہ کی سندس رول نمبر56184نے 870مارکس لے کر حاصل کی ۔