• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں برف کا طوفان، کنساس میں 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں برف کا طوفان جاری ہے، کنساس سٹی میں برف باری کا بتیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس سے گلف کوسٹ تک درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا ہے، میزوری اور کنساس میں حادثات کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

واشنگٹن، میری لینڈ، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، کنساس، میسوری، کینٹکی اور آرکنساس میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے 2 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہیں، 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 9 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کا الرٹ برقرار ہے، انگلینڈ اور ویلز میں سیلاب کی 500 وارننگز جاری کی گئی ہیں۔

لنکنشائر اور لیسٹر شائر سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، لنکاشائر، یارک شائر، نارتھ ایسٹ اسکاٹ لینڈ میں اسکول بند کر دیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق برف باری کی وجہ سے متعدد ٹرینیں منسوخ اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ، برفباری بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید