• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفے کی تقریر اُڑ گئی


کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کی استعفے کے اعلان کے موقع پر کی جانے والی تقریر ہوا میں اُڑ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جسٹن ٹروڈو کے سیاسی کیریئر کی سب سے اہم تقریر کا لاکھوں لوگ انتظار کر رہے تھے، جیسے ہی وہ پوڈیم پر تقریر کے لیے آئے تو اس دوران ان کی تقریر کے کچھ صفحات ہوا نے اڑا دیے۔

اس موقع پر جسٹن ٹروڈو نے مسکرا کر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی اس پر دلچسپ تبصرے بھی شروع ہو گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ وہ حکمراں جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے متبادل کا انتخاب نہیں ہو جاتا وہ بطور پارٹی سربراہ اور وزیرِ اعظم اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

53 سالہ جسٹن ٹروڈو نے 2015ء میں کینیڈا کی وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور وہ اس کے بعد بھی مسلسل 2 انتخابات جیت چکے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید