• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: بس میں دن دیہاڑے مسافروں کے سامنے کمسن لڑکا قتل

تصویر، بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
تصویر، بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

برطانوی دارالحکومت لندن میں بس میں کمسن لڑکے کے بہیمانہ قتل سے لاقانونیت کی نئی مثال قائم ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤتھ ایسٹ لندن کے علاقے وولچ میں بس میں سوار 14 سالہ لڑکے کو مسافروں کے سامنے چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔

ڈبل ڈیکر بس میں دن دیہاڑے واردات کے بعد ملزم باآسانی فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب طبی عملے کی کوششوں کے باوجود لڑکا جانبر نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ لندن میں 2023ء  اور 2024ء کےدوران چاقو سے حملوں کے 15 ہزار سے زائد واقعات سامنے آئے ہیں۔

ان واقعات کے سامنے آنے کے بعد میئر صادق خان نے علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھانے کا وعدہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید