• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی مذاکرات کی تیسری نشست ہو گی: عمر ایوب

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اتفاق کیا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی تیسری نشست ہو گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا تھا۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے حکومت سے جواب لے کر بتانے کا کہا تھا، انہوں نے ملاقات کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اتفاق کیا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کو کوئی مانیٹر نہ کرے۔

تحریکِ انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کمزور نہیں، بنیادی طور پر حکومت نے ملاقات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے واضح کیا تھا کہ ملاقات سے ہی حکومتی سنجیدگی کا اندازہ لگائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید