وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے پر موٹر سائیکل اور چنگچی رکشہ لانے کی ممانعت ہو گی۔
کراچی میں کورنگی کاز وے کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورنگی کاز وے کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا 11 جنوری کو افتتاح ہو گا۔
سعید غنی نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے پر اگر ٹریفک کی خلاف ورزی کی جائے گی تو ٹول کے ساتھ جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔
ملکی سیاسی معاملات پر سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ملک میں عدم استحکام ہو، جس کا سب سے زیادہ نقصان خود پی ٹی آئی کو ہو گا اور بانیٔ پی ٹی آئی یہ بات سمجھتے نہیں۔
سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ جام صادق پُل کے مقام پر نیا برج تعمیر ہو گا اور پرانے کو توڑ دیا جائے گا۔