سکھر کی سیشن کورٹ نے بچے سے بدفعلی اور قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
2021ء میں 13 سال کے بچے سے بد فعلی اور قتل کے کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے مجرمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
تینوں ملزمان نے بچے کو پنو عاقل میں اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔