• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، کوچنگ سینٹر کے پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں کوچنگ سینٹر کے پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے طالبہ کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق بچی کی ماں نے بتایا کہ پرنسپل نے اتوار کو ایکسٹرا کلاسز کے لیے نویں جماعت کی طالبات کو سینٹر بلایا، پرنسپل نے دیگر طالبات کو واپس بھیجا اور انکی بیٹی سے لیب روم میں زیادتی کی۔

متاثرہ بچی کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انکی بچی کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کرالیا گیا ہے، رپورٹ سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔


قومی خبریں سے مزید