• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں توانائی کا بحران، ترکیہ اور قطر دو پاور بحری جہاز بھیج رہے ہیں

دمشق (اے ایف پی) شام کے بجلی کے ادارے کےسربراہ نے گزشتہ روز کہا کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے بعد سپلائی بڑھانے کے لیے ترکیہ اور قطر سے بجلی کے دو جہاز بھیجے جا رہے ہیں۔قومی بجلی کمپنی کے سربراہ خالد ابو داعی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کو بتایا کہ ترکیہ اور قطر سے بجلی پیدا کرنے والے دو بحری جہاز شام پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 800 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے، جو موجودہ پیداوار کے نصف کے مساوی ہے۔خالد ابو داعی نے بتایا کہ دو بحری جہازوں کے لنگراندازہونےکے مقام سے بجلی کی ترسیل کے لیے بجلی کی لائنوں کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری ہے،تاہم انہوں نے جہازوں کے لنگرانداز ہونے کا مقام نہیں بتایا۔13 سال سے زائد عرصے کی خانہ جنگی نے شام کےپاور اسٹیشنز اور توانائی کی پائپ لائنوں سمیت بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا۔

دنیا بھر سے سے مزید