نئی دہلی (اے ایف پی)امریکہ میں قائم حقوق کے ایک گروپ کی گزشتہ روز منظرعام پر آنے والی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملبوسات کے چند معروف عالمی برانڈز نے بھارتی کھیتوں میں اگائی جانے والی کپاس کی خریداری کی ہے ، ان کھیتوں میں بچوں اور مزدوروں سے جبری مشقت لی جاتی ہے۔نیویارک میں قائم غیر منافع بخش ادارے نے کہا کہ ٹرانسپیرنٹیم کی جانب سے 2022 سے 2023کے درمیان بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 90کپاس کے فارموں پر کام کرنے کے حالات کی تحقیقات میں بڑے پیمانے پر بچوں سےمشقت لینے اور نوجوانوں سے غیر قانونی طور پرمزدوری کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔