ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سکیورٹی سرویلنس کیمروں کے استعمال کے نظام کی دفعات کے تحت وزارت داخلہ یا صدارتی سکیورٹی کی منظوری کے بغیر یا عدالتی حکم کے بغیرسکیورٹی سرویلنس کیمرے کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا اشاعت و نشر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ جو کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے 20,000 ریال کے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ قانون کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریکارڈنگ نشر یا شائع کرنا قانونا جرم ہے۔ سکیورٹی سرویلنس کیمرہ سسٹم کے آلات یا ریکارڈنگ کو تباہ یا سبوتاژ کرتا بھی قابل سزا جرم ہے۔