ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی سردی کی لہر جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات جناح ٹرمینل پر سب سے کم درجۂ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں درجۂ حرارت 6.7، شارعِ فیصل پر 9، ماڑی پور میں 8.5 جبکہ بن قاسم میں 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ہے۔
کراچی میں کم سےکم درجۂ حرارت 7 سے 9 ڈگری رہ سکتا ہے جبکہ شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔
دوسر ی جانب ملک کے اکثر علاقوں میں موسم مزید سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جب کہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ کشمیر، بالائی خیبر پختونخ وا، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی دھند کا امکان ہے۔