• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل میمن کی اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ جب کہ پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر نے اپنے بیان میںکہا کہ اضافی کرایہ وصول کرنے کی شکایت پر متعلقہ حکام ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں، حکومت سندھ عوام کو ہر طرح ریلیف دینے کے لئے پرعزم ہے اور مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اضافی کرایوں کی وصولی کے خلاف مہم عید کے بعد تک جاری رہے گی۔

ملک بھر سے سے مزید