بھارتی صحافی مکیش چندرکار قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملزم سریش چندرکار کو اتوار کی رات حیدرآباد سے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے گرفتار کیا جس سے تفتیش جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری کو لاپتہ ہونے والے صحافی مکیش چندرکار کی لاش 3 جنوری کو ریاست چھتیس گڑھ میں ایک نجی ٹھیکیدار سریش چندرکار کی پراپرٹی پر سیپٹک ٹینک سے برآمد ہوئی تھی۔
بھارتی پولیس اس کیس میں 3 ملزمان دنیش چندرکار، رتیش چندرکار اور مہیندرا چندرکار کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ صحافی مکیش چندرکار نے حال ہی میں روڈ کنسٹرکشن میں کرپشن پر ایک رپورٹ شائع کی تھی جس کی وجہ سے ان کا مقامی ٹھیکیدار کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا۔