• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین کے وزیراعظم کی ایلون مسک پر کڑی تنقید

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کے بانی ایلون مسک پر کڑی تنقید کی ہے۔

وزیراعظم پیڈرو سانچیز  نے امریکی، یورپی رہنماؤں کے خلاف ایلون مسک کے تنقیدی بیانات پر فسطائیت کی واپسی سے خبردار کیا ہے۔

پیڈرو سانچیز نے کہا کہ سوشل میڈیا ایپ ایکس کے بانی اور امریکی نومنتخب صدر ٹرمپ کے ساتھی ایلون مسک ہمارے اداروں پر کھلے عام حملے کرتے ہیں اور نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایلون مسک نے جرمنی میں ہونے والے انتخابات میں دائیں بازو جماعت کی حمایت میں بیان دیا اور برطانیہ میں بھی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ملزم کی حمایت میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید