اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ 131.478 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 84 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 3.6 کلو افیون اور 21.6 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اے این ایف نے راولپنڈی میں گاڑی سے6 کلو ہیروئین برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔