• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے نرخ مقرر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14 ہزار 300 روپے نرخ مقرر کر دیے ہیں، تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز لگا دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کرنے کا پابند کیا ہے، قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کُن کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ کسی کو بھی کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر قبرستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہری قبرستان میں تدفین کے لیے مقررہ 14300 روپے سے زائد ادا نہ کریں۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کرائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید