• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے: بیرسٹر سیف

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف---فائل فوٹو 

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلانا ن لیگ کے ریکارڈ کا حصہ ہے۔

موجودہ حکومت کے خلاف دیے گئے اپنے نئے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 26 نومبر کو انسانی حقوق کی پامالی کی نئی داستان رقم کی، ن لیگ ہر دور میں معصوم جانوں کو نگلنے کی روایت پر عمل کرتی رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی چوک واقعے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے، وفاقی حکومت کو سانحہ ڈی چوک کا پورا پورا حساب دینا ہو گا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نہتے کارکنوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، سانحہ ڈی چوک حقیقی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید