واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے خلاف اقتصادی طاقت استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھنے کا اعلان کر دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیج میکسیکو کے نام کی تبدیلی اس لیے کریں گے کیونکہ یہ امریکا کا پانی ہے، کینیڈا کو امریکہ کی 51ویں ریاست بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے غیرقانونی امیگریشن اور منشیات اسمگلنگ نہ روکی تو 25فیصد ٹیرف لگا دیں گے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو بھولنا نہیں چاہیے کہ اس کا دفاع امریکہ کرتا ہے، قومی سلامتی مقاصد کے لیے گرینڈ لینڈ بھی امریکہ کو ملنا چاہیے۔