• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ کرسمس اور نئے سال کی پارٹی ملتوی کردی گئی، پی سی پی یو کے

گریٹرمانچسٹر/ بولٹن( ابرار حسین ) پی سی پی یوکے کے سیکرٹری محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ کرسمس اور نئے سال کی پارٹی جو بروز ہفتہ شام چھ بجے 11 جنوری2025کو منعقد ہونا تھی، کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چوہدری پرویز مسیح مٹو نے کی جس میں نصر اللہ خان مغل،محبوب الٰہی بٹ ،سموئیل جیکب ، محمود خان ، صابرہ ناہیدچوہدری ، ثوبیہ سلیم ،اقصیٰ بانو اور تجمل لطیف گرمانی نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ارکان نے موسم کی صورتحال دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ مہمانوں کو موسم کی خرابی اور برف باری کے باعث مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے باعث پروگرام کو آئندہ کسی تاریخ تک ملتوی کر دیا جائے ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ چونکہ پریس کلب آف پاکستان یوکے کی نارتھ ویسٹ برانچ 25 جنوری کو کرسمس پارٹی کر رہی ہے چنانچہ کوشش کی جائے کہ یہ پارٹی 18 جنوری کو کی جائے ۔ اس سلسلے میں سموئیل جیکب کو یہ ذمہ داری دی گئی کہ وہ موسم کا حال دیکھ کر پارٹی بکنگ کیلئے تاریخ طے کریں ۔ اجلاس میں پارٹی کے انتظامات کے حوالے سے بھی فیصلے کئے گئے اور پروگرام کو آخری شکل دی گئی ۔ ارکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر مہمانوں کو مطلع کریں کہ پارٹی ملتوی کر دی گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید