• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو کے میوزیم میں اسرائیلی وزیراعظم کا مجسمہ توڑ دیا گیا

میکسیکوسٹی (نیوز ڈیسک) لاطینی امریکی ملک میکسیکو کے ایک میوزیم میں ایک شخص نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا مومی مجسمہ ہتھوڑی مار کر توڑ دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ایک نقاب پوش ویکس میوزیم میں داخل ہوا جس کے ہاتھ میں ہتھوڑی تھی۔رپورٹ کے مطابق نقاب پوش نے پہلے نیتن یاہو کے مجسمے پر سرخ رنگ پھینکا اور ہتھوڑی مار کر چہرہ بگاڑ دیا اور پھر اسے دھکا دے کر زمین پر گرادیا۔ نقاب پوش اپنے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لے کر آیا تھا۔اس کے بعد نقاب پوش نے کیمرے کے سامنے فلسطین زندہ باد، سوڈان زندہ باد، یمن زندہ باد اور پورٹوریکو زندہ باد کے نعرے لگائے اور چلا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلندکرنے والی میکسیکو کی ایک غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں ایک کارکن نے مجسمے کو توڑنے اور گرانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئےکہا کہ میوزیم مجسمےکو 40ہزار سے زائد فلسطینیوں کے خون سے نہیں چھپا سکتا، میں یہودیوں سے محبت کرتا ہوں جن کی شناخت ان نسل کش (صیہونیوں) لوگوں نے چھین لی ہے، جنگی مجرموں کو ہم اپنے شہر میں خوش آمدید نہیں کہہ سکتے۔
یورپ سے سے مزید