• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن ایشیز سیریز کی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں رونمائی

سڈنی (جنگ نیوز) ویمن ایشیز سیریز کی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں منفرد انداز میں رونمائی کی گئی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کی سرکردہ کرکٹرز ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہوئیں۔ویمن کرکٹرز نے ٹرافی کے ساتھ بس میں کھڑے ہو کر تصاویر بنوائیں۔ویمن کرکٹرز نے مقامی کمیونٹی کے بچوں کے ساتھ بھی فوٹو سیشن میں حصہ لیا۔ایشیز سیریز میں 3ون ڈے، 3ٹی ٹوئنٹی میچز اور ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔پہلا ون ڈے میچ 12 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 30جنوری سے ایم سی جی گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔
یورپ سے سے مزید