نیویارک (نیوز ڈیسک) میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز سے فیکٹ چیکنگ پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔فیکٹ چیکنگ سسٹم کی جگہ اب ایکس کی طرح کمیونٹی نوٹس سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ موجودہ سسٹم میں کافی غلطیاں اور سنسر شپ تھی۔زکر برگ نے کمیونٹی نوٹس سسٹم متعارف کروانے کے اس فیصلے سے میٹا پلیٹ فارمز پر نقصان دہ مواد کے پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔واضح رہے میٹا نے یہ اعلان امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے کیا ہے۔