• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2025ء کے 10 دن، حادثات میں 22 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں 2024ء میں 482 افراد مختلف حادثات میں جان سے گئے اور 410 زخمی بھی ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق  شہر میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار مختص ہونے کے باجود حادثات ہو رہے ہیں، واٹر ٹینکر سے 2024ء  کے دوران 51 فراد جان سے گئے، آئل ٹینکر سے 10، ٹرک سے 71، ٹریلر سے 69، مسافر بسوں سے 48 افراد جان سے گئے جبکہ ڈمپرز نے 32 افراد کو کچل ڈالا۔

 

نئے سال کے صرف 10 دنوں میں مختلف حادثات  میں 22 افراد جان سے گئے جبکہ261 زخمی ہوئِے۔

نئے سال کے ان  10 دنوں میں ٹینکر کی ٹکر سے 5 افراد، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کی ٹکر سے 2 افراد جبکہ بسوں کی ٹکر سے 3 افراد جان سے گئے۔

قومی خبریں سے مزید