کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے، 3 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق ناظم آباد ایک نمبر انڈر بائی پاس کے قریب ٹرک اور رکشا میں تصادم کے نتیجے میں رکشا میں سوار 10 سالہ عبداللہ جاں بحق ہوگیا،متوفی بچہ اسکول سے گھر جارہا تھا ، رکشا ڈرائیور زخمی ہو ، ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، نارتھ کراچی پاور ہائوس چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 60 سالہ انیس علی جاں بحق ہوگیا،سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں 37 سالہ ساجد بلوچ جاں بحق ہوگیا، نیو ایم اے جناح روڈ اسلامیہ کالج کے قریب ٹریفک حادثے میں 58 سالہ سفر محمد جاں بحق ہوگیا، رزاق آباد ٹریننگ سینٹر گیٹ نمبر ایک کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 25 سالہ عدنان جاں بحق ہوگیا،کورنگی پانچ سیکٹر 36 سی گلشن مارکیٹ کے قریب واقع ایک گھرمیں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 45 سالہ مصطفی ٰ جاں بحق ہوگیا، قائد آباد مدینہ ٹائون کے قریب گھر کی خستہ حال دیوار کا ملبہ کرنے سے 6 سالہ حفضہ دختر گل داد جاں بحق ہوگئی ،دریں اثنا کیماڑی گیٹ نمبر 17 کے قریب فٹ پاتھ سے 55 سالہ امین سولنگی ، لیاری میوہ شاہ قبرستان کے اندر سے 40 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص اور ملیر کھوکھراپار خیابان محمدی سوسائٹی کے قریب فٹ پاتھ سے35 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں ملیں ، پولیس نے سردخانے منتقل کرادیں۔