بھارت کے شہر جھانسی کے شاپنگ مال میں بندر ایک خاتون کے پیچھے پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران شاپنگ مال میں بندر نے خوف افرا تفری پھیلائی اور وہ شرارتیں بھی کرتا رہا۔
شاپنگ مال میں موجود بندر نے ایک خاتون کا جوتا بھی چھین لیا۔
موقع پر موجود لوگوں نے کمبل پھینک کر اسے پکڑنے کی کوشش بھی کی تاہم بندر اپنی ہوشیاری کی وجہ سے بچتا رہا۔
اس دوران وہاں موجود لوگوں نے بندر کو کیلا دے کر جال میں پھنسانے کی بھی کوشش کی تاہم یہ بھی کام نہ آئی اور بندر شاپنگ مال میں اِدھر اُدھر بھاگتا رہا۔
شاپنگ مال میں موجود بندر کئی مرتبہ خاتون کے سر پر بھی بیٹھا اور ایک موقع پر اس نے خاتون کا جوتا بھی چھین لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ وقت بعد بندر کو پکڑ لیا گیا، اس پورے تماشے کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔