شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )لاہور روڈ پر واقع ایک کھادساز فیکٹری میں امونیا گیس لیک کے ہونے کے باعث سپروائزرہلاک جبکہ 5مزدوروں کی حالت تشویشناک ہوگئی،۔ کھاد ساز فیکٹری کے بوائلر پر مزدور معمول کے مطابق کام کررہے تھے کہ اچانک ایکسچینجر میں خرابی کے باعث زہریلی گیس لیک ہونا شروع ہوگئی جس کے باعث دم گھنٹے سے سپر وائزر یونس زاہد موقع پر دم توڑ گیا جبکہ قیصر ، عظمت،مولوی شاکر اور محمد حفیظ کوبے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج معالجہ کے بعد ان کی حالت بہتر بیان کی جارہی ہے۔