• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مواقع ملنے کے باوجود میں اور سلمان اکٹھے کام نہیں کرپائے، کنگنا رناوت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ میں متنازع بیانات دینے کے حوالے سے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنا اچھا دوست قرار دیا۔ 

ایک بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو میں 39 سالہ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ماضی میں  بہت سے مواقع ملنے کے باوجواد ہم پروجیکٹس میں اشتراک نہ کرسکے اور اکٹھے کبھی کام نہ کرپائے۔

اس سے قبل فلم کے ٹریلر کی رونمائی کے موقع پر کنگنا نے سلمان خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’سلمان جی کو دیکھیں انکے کتنے زیادہ چاہنے والے ہیں، لوگ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’میں سمجھتی ہوں کہ وہ اس وقت اپنے عروج پر ہیں اور ملک میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسٹار ہیں۔‘

کنگنا کا کہنا تھا جن لوگوں کو ان سے پیار ہے تو وہ ان سے پیار کرتے ہیں اور جنکی آنکھوں میں وہ کھٹکتے ہیں وہ ان سے نفرت کرتے ہیں، وہ سوچتے ہیں کہ ہمیں انکی جگہ پر ہونا چاہیے اور وہ اس جگہ پر کیوں ہیں؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید