وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، اس طرح مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے بند دروازے کھلنےکا امکان ہے۔ دونوں پارٹیوں نےجمہوری نظام کو درپیش خطرات کا جائزہ لینےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار گزشتہ رات کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔وہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے تاہم مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں مفاہمت کے بند دروازے کھلنے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے لیے دبئی میں موجود ہیں اور اسحاق ڈار کی دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا جمہوری نظام کو درپیش خطرات کا جائزہ لینےکا فیصلہ کرلیا ہے۔