معروف پاکستانی فلم پروڈیوسر محمد سرور بھٹی انتقال کر گئے۔
لاہور سے اہل خانہ کے مطابق سرور بھٹی کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے داتا دربار مسجد لاہور میں ادا کی جائے گی۔
سرور بھٹی کی شہرہ آفاق فلموں میں ’’مولاجٹ‘‘، ’’چن وریام‘‘ اور ’’بازار حسن‘‘ شامل ہیں۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم پر کام کرنے والے 7 مزدور اغوا کرلیے گئے، مشینری بھی جلا دی گئی۔
افغان جرگے نے گزشتہ روز پاکستانی جرگہ ممبران کی لسٹ میں ردوبدل پر اعتراض کیا تھا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سرکاری گواہوں کو بیانات کیلئے طلب کرلیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے اطراف کی باڑ دوبارہ لگانا شروع کردی ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی لاکھوں اکاؤنٹس کو کنٹرول نہیں کر سکتی۔
گزشتہ ماہ ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا گیا۔
عمر ایوب، شبلی فراز، جنید اکبر ، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے تحت حکومت سولر استعمال کرنے والے صارفین سے 27 روپے فی یونٹ میں بجلی خرید رہی ہے۔
لاہور ایئرپورٹ پر معائنے کےدوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے تحقیقات شروع کردی۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کل ملک بھر کی مساجد، امام بارگاہوں میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی جائے گی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم ارمغان کےخلاف کیس کا ضمنی چالان جمع کروا دیا
سابق وفاقی وزیر قانون خالد انور انتقال کر گئے۔ کراچی سے انکے بیٹے راشد انور ایڈووکیٹ کے مطابق انکے والد خالد انور کچھ عرصے سے علالت کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
ہماری حکومت میں آپ کو بند کیا اور آپ کی حکومت میں ہمیں بند کر رہے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے پیچھے لگے رہتے ہیں، رکن قومی اسمبلی
اسد قیصر نے کہا کہ توقع تھی کہ آج وزیر دفاع سانحہ بلوچستان پر بات کریں گے
اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ مسودہ فل کورٹ کے سامنے حتمی منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔