کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکو ٹکس فورس نے کچلاک میں کارروائی کرتے ہوئے 5 کلو آئس برآمد کرکے قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اے این ایف ذرائع کے مطابقاے این ایف حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروش موٹرسائیکل پر لے کر کچلاک سے کوئٹہ آ رہے ہیں جس پر اے این ایف ٹیم نے گزشتہ روز کچلاک میں ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی تاہم ایک موٹرسائیکل سوار نے ٹیم کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل چھوڑ کر پیدل قریبی علاقے میں فرار ہو گیا ٹیم نے موٹرسائیکل کو چیک کیا تو سیٹ کے نیچے پانچ کلو آئس چھپا ئی ہو تھی جیسے قبضے میں لے لیا ۔