• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کے صدر بننے کے بعد ایوانکا ٹرمپ نے اپنے منصوبے بتادیے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک مرتبہ اپنے والد کی انٹری کے بعد کے منصوبوں کی تفصیلات بتا دیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 43 سالہ ایوانکا ٹرمپ نے صدارتی محل میں اپنے والد کی مدد کرنے سے متعلق بات چیت کی۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں ایوانکا ٹرمپ نے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مرتبہ بھی ایوانکا ٹرمپ پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر اپنے والد کا بھرپور ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدارت یہ دنیا کی تنہا ترین پوزیشن ہے جہاں آپ روزانہ کی بنیاد پر اہم فیصلے کرتے ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ میں صرف ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد کے لیے وائٹ ہاؤس میں موجود رہوں، ان کا دھیان بٹا سکوں، ان کے ساتھ کوئی فلم یا اسپورٹس میچ دیکھوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد اور ہم پُرجوش ہیں، مجھے لگتا ہے کہ اس ملک میں ایک عمومی جوش و خروش ہے، یہ 4 سال بہت اچھے ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید