کراچی میں حضرت علی ؓ کے یوم ولادت کے سلسلے میں آج شام 4 بجے جلوس نکالا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق تبت سینٹر سے شروع والے جلوس کا اختتام سولجر بازار پر ہو گا۔
جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر سے گرومندر چوک تک اور اطراف کی سڑکیں بند رہیں گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گرومندر سے ٹاور جانے کے لیے سولجر بازار انکل سریا سگنل کا راستہ اختیار کیا جائے۔ شاہراہ قائدین خداداد سگنل سے ٹریفک کے لیے بند کر دی جائے گی۔
پولیس نے بتایا کہ خداداد سگنل سے صدر جانے والا برج ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔