• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اکرم نے شائقین کو چیمپئنز کے سفر میں شمولیت کی دعوت دیدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کردیا۔ پروموشنل ویڈیو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو دکھایا گیا ہے۔ 

ویڈیو میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کھلاڑیوں کو ملنے والی سفید جیکٹ کی تعریف کر تے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

وسیم اکرم نے سفید جیکٹ کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو چیمپئنز کے سفر کا حصہ بننے کی دعوت دی ۔

 آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 8 سال بعد ہوگی، 2017 میں آخری ایڈیشن میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ 

اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی کے براڈکاسٹرز کی جانب سے بھی ایک پرومو جاری کیا گیا تھا، اسٹار اسپورٹس کی جانب سے یوٹیوب چینل پر جاری پرومو میں بھارت کے موجودہ اور سابق کپتان (روہت شرما اور ویرات کوہلی) سے ویڈیو کا آغاز کیا گیا۔