کراچی (نیوز ڈیسک) لاس اینجلس میں آگ، تیز ہوائیں آج بھی جاری رہنے کا امکان، امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ایک بار پھر تیز ہواؤں کے سبب جنگلات کی آگ مزید مقامات تک پھیلنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تیز ہوائوں اور خراب موسم کے باعث منگل کو فضاء سے آگ بجھانے کا آپریشن معطل کرنا پڑا اور طیاروں اور گراونڈ کردیا گیا۔ اندازوں کے مطابق لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے اب تک 200 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ آگ کے سبب ہزاروں مکان جل کر راکھ ہو چکے ہیں جب کہ حکام نے 24افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ البتہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں مزید فائر فائٹرز کے ساتھ ساتھ آگ کو کنٹرول کرنے والے آلات پہنچائے جا چکے ہیں۔