کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیلی میڈیا کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے اہم نکات سامنے لائے گئے ہیں۔اسرائیلی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ قریب ہے اور اس معاہدے پر 3 مراحل میں عمل درآمد ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ڈیل کے پہلے مرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنےکی تجویز ہے جس کے بدلے اسرائیل ہر فوجی خاتون یرغمالی کے بدلے 50 اور باقی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی رہا کرےگا۔