• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے حکومت کو پیش کرنے کیلئے تحریری مطالبات تیار کرلیے

 
شیخ وقاص اکرم : فوٹو فائل
شیخ وقاص اکرم : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کو پیش کرنے کیلئے اپنے تحریری مطالبات تیار کرلیے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریری مطالبات کل مذاکراتی نشست میں پیش کیے جائیں گے۔

 شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہم دو تحریری مطالبات پیش کریں گے، پہلا مطالبہ بانی پی ٹی آئی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ہے، جبکہ دوسرا مطالبہ 9 مئی، 24 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کل ہمارے مطالبات پر متفق نہیں ہوتی تو مذاکراتی عمل ختم ہوجائے گا۔

قومی خبریں سے مزید