• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن ٹروڈو کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ 

جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی نہیں سوچا کہ وہ سیاست چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے۔ 

یاد رہے کہ وزیرِاعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو پہلے ہی اپنا عہدہ اور لبرل پارٹی آف کینیڈا کی لیڈر شپ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ میں اس وقت اپنے کام پر توجہ دے رہا ہوں جس کے لیے عوام نے مجھے منتخب کیا ہے، امریکی صدر کے حلف کے بعد کچھ ہفتے کینیڈا کے لیے بڑے اہم ہیں اور ہم ایک ٹیم کے طور پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ 

دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اور تمام صوبوں کے پریمیئرز کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین اشیاء پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید