• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 153 پوائنٹس بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 153 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 74 ہزار 929 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں انڈیکس 902 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی قرض بازار سے تین ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے کی خبر پر انڈیکس مثبت کھلا تھا لیکن مشرق وسطیٰ جنگ کی صورتحال سرمایہ کاروں کیلئے بدستور باعث تشویش ہے۔ 

حصص بازار میں آج 62 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں  مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب بڑھ کر 19 ہزار 586 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید