آرمی چیف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی ملاقات کا سب نے بتایا، مگر بیرسٹر گوہر اسے چُھپاتے رہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملاقات ہوئی ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہیں ہوئی، گورنر خیبر پختونخوا نے بھی کہا کہ مل کر آئے ہیں، مگر پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ’نہیں‘ ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے سامنے پوچھا گیا تو تب بھی بیرسٹر گوہر بولے ملاقات ’نہیں‘ ہوئی، اسی لمحے بانی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر آرمی چیف سے ملے ہیں، تب کہیں جا کر بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ اب بانی نےکہہ دیا ہےتو ’ہاں‘ ملاقات ہوئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور آرمی چیف سے علیحدہ ملے، ملاقات میں تمام معاملات، مطالبات رکھے، دوسری طرف سے بھی مثبت پیغام ملا، امید ہے اب صورت حال بہتر ہوجائے گی۔